شمالی وزیرستان اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں آج عید منائی جا رہی ہے

North Waziristan

North Waziristan

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں مقامی علما نے آج عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے، افغان مہاجرین بھی سعودی عرب کے ساتھ عید کریں گے۔ شمالی وزیرستان میں مقامی علما کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے جبکہ لنڈی کوتل میں بھی چاند نظر آنے کی چھ شہادتیں ملنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

مہمند ایجنسی کے مقامی علما نے سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا ہے۔ شبقدر، ہنگو اور بنوں کے بھی کچھ علاقوں میں آج عید منائی جا رہی ہے۔ خیبرایجنسی میں باڑہ کے علاقے برکم برخیل اور سپاہ میں بھی مقامی علما کمیٹی کے فیصلے کے مطابق آج عید منائی جا رہی ہے۔ جبکہ ہری پور اور ہنگو کے مہاجرین کیمپوں میں افغان باشندے سعودی عرب کے ساتھ آج عید منا رہے ہیں۔