چوتیس حکومتی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

Privatization Decision

Privatization Decision

پاکستان (جیوڈیسک) ستمبر کے اختتام تک چوتیس حکومتی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نجکاری کے مطابق چوبسٹھ اداروں کی نجکاری کی فہرست کی تیاری کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ ان اداروں میں بینکس، پاور کمپنیاں اور پیٹرولیم کمپنیاں شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا تیس ستمبر سے پہلے چونتیس اداروں کی نجکاری کا مکمل فیصلہ کر لیا جائے گا جب کہ پی آئی اے اور پاکستان ریلوے کی نجکاری سے پہلے تنظیم نو کی جائے گی۔ ان اداروں کی نجکاری کی منظوری سابقہ حکومت نے دی تھی۔