بلوچستان (جیوڈیسک) وفاقی وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نیضلع جھل مگسی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا۔ اس موقع پرعبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرے گی۔
مسلم لیگ ن کی حکومت نے بلوچ عوام کے ساتھ ہر دور میں تعاون کیا اور اب بھی بلوچستان کیعوام کے ساتھ ہے۔ سینئر صوبائی وزیر ثنااللہ زہری کا کہنا تھاکہ سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقے کادورہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ سردار ثنا اللہ زہری نیجھل مگسی کے سیلاب زدگان کی بحالی کے لییبیس لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ ثنااللہ زہری کا کہنا تھاکہ سیلاب سے چھتیس ہزار ایکڑ پرکھڑی فصلوں کو نقصان ہوا جس کا ازالہ کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد بلوچ ہیں نہ مسلمان ہیں۔