اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان ایوان صدر کے مطابق عمر قید کاٹنے والوں کی سزا میں 90 دنوں اور دیگر قیدیوں کی سزا میں 45 دن کی معافی کی منظوری دی گئی ہے۔ ایک تہائی قید پوری کرنے والے 65 سال اور اس سے زائد عمر کے قیدیوں کی باقی ماندہ سزا معاف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق عمر قید کاٹنے والی ایسی خواتین جن کے ساتھ بچے ہیں، ان کی سزا میں ایک سال معافی کا اعلان کیا گیا ہے اور ایک تہائی قید پوری کرنے والے 18 سال سے کم عمر بچوں کی پوری سزا معاف کردی گئی۔ سزاوں میں کمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔