پیرمحل صوبہ پنجاب کے 35 واں گورنرسابق رکن برطانوی پارلیمنٹ چوہدری محمد سرور تحصیل پیرمحل کے گائوں331گ ب سیلم پور کے رہائشی ہیں
Posted on August 8, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
پیرمحل صوبہ پنجاب کے 35 واں گورنرسابق رکن برطانوی پارلیمنٹ چوہدری محمد سرور تحصیل پیرمحل کے گائوں 331 گ ب سیلم پور کے رہائشی ہیں، جنہوں نے 18 اگست 1952 کو چوہدری محمد عبد اللہ کے گھر جنم لیاچوہدری سرورنے میٹرک تک اتبدائی تعلیم گورنمنٹ غوثیہ اسلامیہ ہائی سکول 333 گ ب فریدآباد میںحاصل کی اور میٹرک میں اول پوزیشن حاصل کرنے کے بعد گریچویشن گورنمنٹ کالج(یونیورسٹی) فیصل آباد سے کیا۔
1976 میں پروین سرور سے شادی ہوئی جس سے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، اور 1976 میں ہی برطانیہ چلے گئے، چوہدری محمد سرور پاکستان میں اپنے زمانہ طالب علمی میں سٹوڈ نٹ لیڈر کے نام سے اپنی الگ پہچان رکھتے تھے، جنہوں نے برطانیہ جاکر بھی سیاست سے ناطہ نہ توڑا 1997 میں لیبر پارٹی کی جانب سے پہلے مسلمان رکن برطانوی پارلیمنٹ منتخب ہوئے، ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ برطانیہ تاریخ میں پہلی بار قر آن پاک پر کسی رکن پارلیمنٹ حلف لیا۔
ملکی سیاست میںان کا کردارکسی سے ڈھکا چھپا نہیں، میاں نواز شریف کی پاکستان میں اسیری کے دوران کسی غیر ملکی کا سب سے پہلے بر اہ راست ملاقات ہوئی تھی تو وہ چوہدری محمد سرور ہی تھے۔میاں نواز شریف کو سعودی عرب سے برطانیہ لے جانے میں بھی چوہدری محمد سرور کا کردار انتہائی اہم تھا۔ موجودہ الیکشن میں چوہدری محمد سرور نے ڈوثیرن فیصل آباد کی سیاست میں کلیدی کردار اداکیا۔
اور ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انتخابی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کی
انتخابی مہم بڑی جانفشانی سے چلائی، چوہدری محمد سرور نے نہ صرف سیاست میں شہرت حاصل کی بلکہ فلاحی کاموں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں، کچھ سال قبل ملک میں آنے والے المناک زلزلہ اور سیلاب کے متاثرین کے لئے 750 گھرتعمیرکرنے ساتھ متاثرین کے بچوں کے لئے 4 سکول تعمیر کروائے۔
ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ، ضلع سائیوال میں چیچہ وطنی میں فائونڈیشن ہسپتال تعمیر کررکھے ہیں جہاں پر غریب اور مفلس بیمار افراد کا مفت علاج معالجہ کیا جاتا ہے، ان ہسپتالوں میں جدید سہولیات موجود ہیں۔ ان کے آبائی شہر پیرمحل میں فائونڈیشن پبلک سکول کے نام سیایک بہت بڑا ادار ہ قیام کررکھا ہے، چوہدری محمد سرور کا تمام خاندان برطانیہ میں مقیم ہے جبکہ ان کی ایک بہن 331 گ ب سیلم پور میں رہائش پذیر ہے۔ چوہدری سرور کے بھانجے چوہدر ی نجف ریاض اللہ اور ڈاکٹر کشف ریاض اللہ بھی سیاست میں بڑھ چڑھ حصہ لے رہے ہیں۔