اضلاع کی خبریں 07.08.2013

ماہِ رمضان کے مقدس میں قتل و غارت کے واقعات میں اضافہ موجودہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے:رانا ناصر محمود
گوجرانوالہ (جی پی آئی)فاونڈر و یونٹی گروپ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر رانا ناصر محمود نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان کے مقدس میں قتل و غارت کے واقعات میں اضافہ موجودہ حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ کوئٹہ سے پنجاب آنیوالے 14مسافروں کا شناخت کے بعد قتل عام سکیورٹی اداروں، خفیہ ایجنسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں گروپ سیکرٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر حاجی عاصم انیس نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ میٹنگ میں گروپ کے سینئر قائدین شیخ محمد اسلم ضیاء اللہ عرفانی، شیخ شوکت جاوید، محمد اقبال بٹ اور دیگر راہنما بھی موجود تھے ۔رانا ناصرمحمود نے کہا کہ بلوچستان میں قتل و غارت کے واقعات سابقہ حکومت میں بھی اتنے ہی شدید تھے جتنے کہ اِس وقت ہیں لیکن فرق صرف یہ ہے کہ خودکش دھماکوں کی بجائے اب لوگوں کو اُن کے شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کیا جارہا ہے۔ پنجاب کے رہائشی مسافروں کو قتل کرنا حکومت پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے کسی لمحہ فکریہ سے کم نہ ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جنہوں نے ایک متوسط طبقہ کے شخص کو وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد کرکے لوگوں سے داد وصول کی وہیں پر انہیں یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ بی ایل اے کی ذمہ داری کے بعد اب ملک دشمن عناصر کو کھل کر سامنے آنے میں کوئی دشواری نہ ہورہی ہے اور دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے بعد بڑے فکر سے اپنی تنظیم کا نام لے لیتے ہیں لیکن حکومت پاکستان صرف اور صرف اُن کی گرفتاری کے احکام صادر فرما کر اپنی ذمہ داری پوری سمجھ بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خدارا پاکستان کو بچانے کیلئے کوئی ایسا لائحہ مرتب کیا جائے کہ دہشت گرد ایسی کارروائیاں کرنے سے پہلے سو بار سوچیں کہ ہمیں اِس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستانی عوام نے میاں نواز شریف کو منتخب کر کے پوری دنیا میں ملکی اعتماد بحال کیا : رضوان اسلم بٹ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)پاکستانی عوام نے میاں نواز شریف کو منتخب کر کے پوری دنیا میں ملکی اعتماد بحال کیا لوڈشیڈنگ اور کرپشن دو بڑے چیلنج ہیں جن کو بخوبی پورا کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار پی پی 91، عوامی خادم رضوان اسلم بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے عذاب نے ملکی معیشت مفلوج کرکے رکھ دی ہے جس پر میاں نواز شریف سوچ سمجھ کر قدم اٹھا رہے ہیں تاکہ جلد از جلد پاکستان سے اس عذاب کو ختم کیا جاسکے ۔رضوان اسلم بٹ نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت اپنی صحیح ڈگر پر چل پڑی ہے اور اسکا سہرا وزیراعظم میاں نواز شریف اور اُن کی ہونہار ٹیم کے سر جاتا ہے جو اپنی شبانہ روز محنت سے پاکستان کی معیشت، وقار بڑھانے میں مصروفِ عمل ہیں۔ رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا تھا، رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کا نہ ہونا معمول بن چکا تھا لیکن خدا خوف رکھنے والے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آتے ہی خصوصاً رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر خصوصی توجہ دے کر قدرے بہتر کردیا ہے اور انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان لوڈشیڈنگ سے پاک ہوجائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جامع مسجد صابرپیاکوٹ لدھاحافظ آبادروڈ میںچوتھی محفل پاک بسلسلہ جشن نزول قرآن چوہدری ریاض شاہد نے منعقد کی
گوجرانوالہ(جی پی آئی)جامع مسجد صابرپیا(صابردوارہ)کوٹ لدھاحافظ آبادروڈ میں گزشتہ روزچوتھی محفل پاک بسلسلہ جشن نزول قرآن چوہدری ریاض شاہد نے منعقد کی۔جس میں خصوصی خطاب حضرت مولانا پیرسیدشاہد حسین گردیزی شاہ ( آف سانگلہ ہل)نے کیا۔اس کے علاقہ شبیراحمد بھٹی،محمد ارشد سلطانی،محمد عون سرفراز،محمد افضل چشتی،محمد عاطف عباس چشتی ، محمد نصیرقادری نے بھی مختلف موضوع پربیا ن دیا اورنعت شریف پڑھی،اس محفل میں خصوصی افطاری اورسحری کیلئے لنگر شریف اوراہل علاقہ اوردوردرازسے آنیوالے عاشقان رسول کیلئے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔محفل میں عصمت اللہ نیازی، محمد منشاء سیالوی،وقاص شاہد پنوار،وقارشاہد پنوار،گلزاراحمد ،محمد خالد صابری،حاجی خادم حسین،رانا عمر حبیب، مظہر علی ، محمد جبران پنوار، رانا بابر،سجاد،محمد افضل،محمد خالدجاوید،محمد عمران صابری،محمد مشتاق،قاری شہزاد،رانانوید اودیگرحضرات شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصائب اورمشکلات نواز شریف کے عزم کو شکست نہیں دے سکتیں:خرم دستگیر خان
گوجرانوالہ(جی پی آئی) وزیرمملکت برائے نجکاری انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ مصائب اورمشکلات نواز شریف کے عزم کو شکست نہیں دے سکتیں، مسلم لیگ ن قوم کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سرگرم عمل ہے ،ترقی یافتہ اور روشن پاکستان کی منزل کا حصول مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر کھوکھرکی سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں و کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کو مصیبتوں کے گرداب سے نکالنے کے لئے دن رات کو شاں ہیں،سابق حکمرانوں کی پانچ سالہ لوٹ مارکی وجہ سے تباہ حال قومی اداروں کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرنا مسلم لیگ ن کی حکومت کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے مسلم لیگ ن کی پوری ٹیم قوم کو درپیش مسائل سے نبرد آزما ہو رہی ہے اور وہ وقت دور نہیں ہے جب پاکستان کی روشنیاں بحال ہوجائیں گی،ملک سے غربت مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا اور ہر پاکستانی عزت کے ساتھ امن و سکون والی زندگی بسر کرے گا،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں اور تما م مشکلات کے باوجود وہ پر عزم ہیں کہ وہ پاکستان کو ایک باوقار اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے،اس موقع پر لالہ ظہیر احمد،حاجی فیصل پرویز،یوسف مغل،ولی الرحمٰن خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قائد ملت جعفریہ و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام سربراہ نے چلاس اور بلوچستان میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ھیں
اسلام آباد(جی پی آئی)قائد ملت جعفریہ و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام سربراہ نے چلاس اور بلوچستان میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں سانحات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں، دہشت گرد ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، حکومت فوری طور پرسنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ انہوںنے گزشتہ روز چلاس میں سانحہ نانگا پربت کی تحقیقاتی ٹیم پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے اور بلوچستان سے پنجاب آنیوالی بسوں پر کی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردسرعام دندناتے پھر رہے ہیں حکومت ان دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ جب تک امن وامان کی صورتحال کو بہتر نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک معاشی طور پر بھی مستحکم نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ملک میں بے یار و مددگار مسافروں سمیت کسی کی بھی جان محفوظ نہیں ہے اور دہشت گرد جہاں چاہتے ہیں بے گناہوں کوخون میں نہلا دیتے ہیں، اب تک بے شمار دہشت گردی کے دل ہلا دینے والے واقعات رونما ہوچکے ہیں مگر ابھی تک اس حوالے سے حکومت کی موثر حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔ انہوںنے کہاکہ ذمہ دار ان صرف مذمتی بیانات کی حد تک نہ رہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھائیں ۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بالا واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں اور دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ جب تک دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک معصوم جانوںکا ضیاع ہوتارہے گا، عوام اس وقت شدید اضطراب اور بے چینی کا شکار ہیں عوام کوتحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیعہ علماء کونسل کا سیلاب کی تباہ کاریوںاور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
اسلام آباد(جی پی آئی)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے حالیہ بارشو ں کے نتیجے میں آنیوالے سیلاب کی تباہ کاریوں اور جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیاہے، شالیمار ایکسپریس ، چلاس میں سیکورٹی افسروں اور بلوچستان میں مسافر وںپر ہونیوالے دہشت گردی کے حملے کی بھی مذمت، بس اڈوں اور ریلوے سٹیشنز پر سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ بدھ کے روز مرکزی دفتر سے جاری بیان میں علامہ عارف حسین واحدی نے حالیہ بارشوںکے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میںہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مصیبت میں گھری عوام کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنائیں جبکہ زیادہ تباہ شدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر ان دکھی ہم وطنوں کی داد رسی کی جائے۔ انہوںنے کہاکہ گوکہ سیلاب کے بعد وفاقی و صوبائی حکومتیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں مگر اس میں مزید بہتری اور تیزی لائی جائے کیونکہ سیلاب کے باعث موذی امراض کے بڑھنے کا خدشہ ہے اس لئے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کی جائے اور ہسپتال عملہ کو ہر وقت الرٹ رہنے کا حکم جاری کیا جائے۔ اس موقع پر انہوںنے قوم سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ اپنے دکھی اور مصیبت میں گھرے بھائیوں ، بہنوں کیلئے اپنی مدد آپ اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت امداد اور داد رسی کریں۔ اس موقع پر انہوںنے سیلاب کے نتیجے میں جا ں بحق افراد کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کیا اور کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ دریں اثناء علامہ عارف واحدی نے گزشتہ روز شالیمار ایکسپریس ، چلاس میںسیکورٹی افسروں اور بلوچستان سے پنجاب آنیوالے بے یارو مدد گار مسافروں پر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور مجرموں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ انہوںنے اس موقع پر مطالبہ کیا کہ ریلوے سٹیشنز اور بس اڈوں پر سیکورٹی کو الرٹ کیا جائے کیونکہ عیدالفطر کی آمد کے موقع پر مسافروں کاغیر معمولی رش بڑھ گیاہے جس کا فائدہ تخریب کار اٹھاسکتے ہیں اسلئے حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب بار کونسل نے قصور بار ایسوسی ایشن کی طرف سے بھیجے گئے ریفرنس پر وکیل کا لائسنس معطل کر دیا
لاہور(جی پی آئی)پنجاب بار کونسل نے ایڈووکیٹ سید قاسم علی ہمدانی کی وکالت کا لائسنس معطل کر دیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور نے ضلعی عدلیہ کے ججوں اور ساتھی وکلاء کے ساتھ نامناسب رویہ کی بنا پر مذکورہ وکیل کے خلاف کارروائی عمل میںلانے کے لئے پنجاب بار کونسل کو ریفرنس بھیجا تھا۔ ایڈووکیٹ قاسم نے پنجاب بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی سامنے پیش ہو کر اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی۔ جبکہ دوسری طرف قصور بار نے مذکورہ وکیل کے بار اور ضلعی عدلیہ کے ساتھ غیر مہذب سلوک روا رکھنے کے بارے دستاویزی ثبوت فراہم کئے تھے۔ جس پر پنجاب بار کونسل نے کاروائی کرتے ہوئے اسکی وکالت کا لائسنس معطل کر دیا اوراس بارے اطلاعات متعلقہ اداروں کو بھی بھیج دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ قاسم ہمدانی نے مختلف مواقع پر سینئر سول جج، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سیشن جج قصور کی عدالتوں میں ہنگامہ آرائی کی اور جج صاحبان کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آیا۔ ڈسٹرکٹ بار قصور نے اسکی بار کی رکنیت ختم کر کے اسکا داخلہ بار کی حدود میں ممنوع قرار دے رکھا تھا۔ علاوہ ازیں قصور بار کی ایگزیکٹو کمیٹی اور بار کے تمام گروپوں نے اسکے خلاف پیشہ وارانہ مس کنڈکٹ کی بنیاد پر متفقہ طور پر قرار داد منظور کی تھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی مستونگ میں ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مستونگ کے علاقہ چاندنی چوک میں شاپنگ سنٹر کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انتہا پسند عناصر ملکی بنیادیں کھوکھلی کرنے کے درپے ہیں:شہباز شریف
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لیاری میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے واقعہ میں معصوم بچوں اور دیگر انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔لندن سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ مارنے والا بھی کلمہ گو ہے اور مرنے والا بھی۔ معاشرے میں برداشت، تحمل اور رواداری کے جذبات کا جس طرح قتل عام کیاجارہاہے ،وہ باعث شرم اورقابل مذمت ہے۔ مذہب کے نام پر خون کی ہولی کھیلنے والے عناصر کا امن و آشتی کے دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں،انتہا پسند عناصر صرف اورصرف اپنا مخصوص ایجنڈا مسلط کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اور ملک کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اگر ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو ملک سے انتہا پسندی اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا اوراس ضمن میں معاشرے کے تمام طبقات کو انتہائی موثر اورفعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو اکٹھا ہونا پڑے گا، خصوصا علماء کرام اورمشائخ عظام پر بھاری دینی و قومی ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ ملک میں اخوت و بھائی چارے ،تحمل وبرداشت اورمذہبی ہم آہنگی کے جذبات کو فروغ دیں تاکہ ملک حقیقی معنوں میں امن و آشتی کا گہوارہ بن سکے۔ انہوں نے کہا کہدہشت گردوں اور انتہا پسندوںکے مذموم عزائم کو قوم کے اتحاد کی طاقت سے شکست دیں گے اورملک کو حقیقی معنوں میں قائد اوراقبال کا پاکستان بنائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جی پی آئی)وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے جمیعت العلمائے پاکستان کے سابق قائد مولانا شاہ احمد نورانی مرحوم کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریدہ احمد صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دین کی سمجھ ہی سے دین پر عمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہے :ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
لاہور( جی پی آئی)بانی ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ دین کی سمجھ ہی سے دین پر عمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور دین پر عمل ہی دین کی قدر دانی اور دین کی حکمرانی ہے۔رمضان المبارک میں فہم دین کور سز ایک فِطری وظیفہ ہے ۔ نسل نو بڑے جوش و جذبہ سے دین کی طرف آرہی ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد الرحیم اچھرہ میں ادارہ صراط مستقیم کے زیر اہتمام جاری پند رہ روزہ فہم دین کو رس کے اختتام پر فہم دین کانفرنس سے کیا۔انہوں نے کہا دین سے دوری کی بنیاد بن چکا ہے جس اسلام کی برکتیں دور جاہلیت کو انقلاب آشنا کر سکتی ہیں اس کی رحمتیں آج کے مسلمان کو مالامال کیوں نہیں کر سکتیں ۔صرف فہم دین نہ ہونے کی وجہ ہم سے اپنے نہایت قیمتی اثاثے کی خوش حالیوں سے بھر پور فائدہ نہیں اُٹھار ہے۔ہماری بقاء مغرب کی تقلید میں نہیں دین بر حق کی تعلیم میں ہے۔انہوں نے کہا ادارہ صراط مستقیم کے فہم دین کورسز نے چند سالوں میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔اس پر میں ان مبلغین اور منتظمین کوہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں ۔کانفرنس میں علامہ فرمان علی جلالی ،چودھری محمد یعقوب اور چودھری احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے:ثروت اعجاز قادری
لاہور (جی پی آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ عوام کی خدمت عبادت ہے،اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر عوام کی فلاح و بہبود اور دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیںدکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے،پاکستان سنی تحریک کا فلاحی شعبہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن مصیبت زدہ اوربارش زدگان کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں،حکومت ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہر ممکن اقدامات کرے،ملک میں دہشتگردی ،ٹارگٹ کلنگ معمول بن چکی ہے،حکومت اور ریاستی ادارے دہشتگردوں کے خلاف تمام تر سہولتیں بروئے کار لائیں،امن ہوگا تو روزگار بڑھے گا،مہنگائی کا خاتمہ ہوگااورملک میں خوشحالی اور ترقی پروان چڑھے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت جمع ہونے والے راشن کا معائنہ کرتے ہوئے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کریں،کراچی میں قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ ٹارگٹ کلرز کو ہر حال میں قانونی طورپر لگام دی جائے،ٹارگٹ کلرز کسی بھی صف میں ہوں ان کے خلاف کاروائی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے،مصلحت پسندی،مفادات نے ٹارگٹ کلرز کو آکسیجن فراہم کی ہے،اب وقت آگیاہے ملک و قوم کے تحفظ کیلئے اور ملک کی معیشت کو سیڑھی پر چڑھانے کیلئے دہشتگرداور ٹارگٹ کلرز کے خلاف ریاستی ادارے قانون اور آئین کی بالادستی کو یقنی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمرشل صارفین مہنگی بجلی کا بوجھ عام آدمی پر ڈالیں گے ، شاہانہ فاروقی
لاہور (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب شعبہ خواتین کی صدرشاہانہ فاروقی نے کہاہے کہ عید سے قبل بجلی مہنگی کرکے عوام کو اذیت دی گئی موجودہ حکمرانوں کو اب غریب کی چیخیں سنائی کیوں نہیں دے رہی ، انہوں نے اپنے بیان میں بجلی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ، انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی اور 15 قسم کے ٹیکسوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کمرشل صارفین اور انڈسٹری کو مہنگی بجلی فراہم کرنے کا بوجھ بھی عام آدمی پر پڑے گا ، عوام میں اب اتنی سکت نہیں کہ ان پر مزید بوجھ ڈالا جائے ، انہوں نے کہا کہ اب تک ہزاروں میگا واٹ پیدا کرنے کے ایم او یو سائن کیے گئے اور قوم کو بجلی بحران ختم کرنے کی نوید دی گئی مگر بجلی مہنگی کرکے بحران ختم کرنا انڈسٹری کے مفاد میں ہے اور نہ ہی عوام مہنگی بجلی استعمال کرنے کی سکت رکھتے ہیں شاہانہ فاروقی نے کہا کہ خزانہ خالی ہے ، یہ پرانا اور گھسا پٹا ،موقف ہے ،2002 ء میں بھی خزانہ خالی تھا مگر پھر بھی مسلم لیگ کی حکومت نے ڈالر 62 روپے ، پٹرول 55 روپے اور آٹا 16 روپے کلو سے بڑھنے نہ دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ کو نجی دورے پر لندن جانے کی بجائے بلوچستان جانا چاہئے تھا، ق لیگ پنجاب
لاہور(جی پی آئی) ق لیگ پنجاب کے اراکین صوبائی اسمبلی سردار وقاص حسن موکل ، عامر سلطان چیمہ اور ڈاکٹر محمد افضل نے بلوچستان میں پنجاب کے 14شہریوں کے قتل کی بہیمانہ واردات پر پنجاب اسمبلی میں حکومت کے بے حسی پر مبنی رویئے کے خلاف تحریک التوائے کار جمع کروائی ہے ۔ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردار وقاص حسن موکل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو غم کی اس گھڑی میں نجی دورے پر لندن جانے کی بجائے بلوچستان جانا چاہئے تھا اور پنجاب حکومت کو بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہئے تھا۔ لاشیں حاصل کرکے لواحقین تک پہنچانے کے انتظامات کرنے چاہئیں تھے اور لواحقین کو تمام حالات سے باخبر رکھنا چاہئے تھا اور اگر لواحقین میں سے کوئی بلوچستان جانا چاہتا تھا تو اسے وہاں لے جانے کا بندوبست کیا جانا چاہئے تھا اور لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور ہمدردی کی جانی چاہئے تھی۔ اراکین اسمبلی نے کہا کہ اس سارے دلخراش واقعہ میں پنجاب حکومت نے بے حسی پر مبنی کردار ادا کیا، واقعہ کی خبر ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ کا نجی دورے پر بیرون ملک چلے جانا افسوسناک ہے۔ پنجاب حکومت کو اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے اور حکومت بلوچستان سے بھی درخواست کرنی چاہئے تھی کہ وہ پنجاب کے شہریوں کے مسلسل قتل عام کے واقعات پر ان کے مناسب تحفظ اور سکیورٹی کا بندوبست کریں۔ اراکین اسمبلی نے سپیکر سے تحریک کو منظور کرنے کی استدعا کی اور اس پر بحث کروانے کی اپیل کی۔ ق لیگ پنجاب نے مچھ میں 14شہریوں کے قتل پر پنجاب اسمبلی میں دعائے مغفرت کی علیحدہ سے ایک قرارداد بھی جمع کروائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیل عملے کا رویہ بالخصوص رشوت ستانی اورقیدیوںکے ساتھ ظلم وتشدد عروج پرپہنچ چکاہے:ڈاکٹر سید وسیم اختر
لاہور(جی پی آئی)ممبر صوبائی اسمبلی وپارلیمانی لیڈر اورامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے بجلی و گیس کی چوری،سستے رمضان بازاروں میں ناقص اشیاء خوردونوش کی فروخت اور پنجاب میں جیلوں کی ناگفتہ بہ صورتحال کے حوالے سے تین تحاریک التواء بحث کے لئے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ جمع کرادیں ہیں۔بجلی و گیس چوری کے حوالے سے انہوںنے اپنی تحریک التواء میں کہاہے کہ گیس اور بجلی چوری معاشرتی روگ کی کیفیت اختیار کرچکا ہے۔اس کو گناہ سمجھاجاتاہے اور نہ جرم ۔بجلی اور گیس چوری روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کیے جاتے ہیں لیکن مستقل روک تھام کے اقدامات کے لئے کریک ڈائون اور چھاپے فوری ریلیف کاکام توکرسکتے ہیں مگر مستقل نہیں۔اسی طرح گیس و بجلی چوری میں غریب سے زیادہ بااثرلوگوں کا ہاتھ نظرآتا ہے۔پھر یہ متعلقہ محکموں میں موجود اہلکاروں کے تعاون کے بغیر نہیں ہوتا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ نظام کار کی اصلاح اور مستقلاًروک تھام کے لئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔رمضان المبارک میں قائم سستے بازاروںپرتحریک التواء میں کہا گیا کہ مسئلہ یہ ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کی سہولیات اور فائدے کے لئے سستے بازار قائم کیے گئے ہیں مگر ان بازاروں میں روزمرہ اشیاء کی قلت موجودہے اورناجائز منافع خوروں کی لوٹ مار کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیںبھی آسمان سے باتیں کررہی ہیںجس سے غریب عوام کی عزت نفس مجروح اور رمضان کاتقدس پامال ہورہا ہے۔رمضان المبارک کے نام پراعلان کی گئی سبسڈی کہاں گئی کچھ معلوم نہیںہوتااور نہ اس کے اثرات کہیں نظر آتے ہیں۔حکومت نے عوامی سہولت کے لئے ان اقدامات کا اعلان کیا مگربہتر نظام کار نہ ہونے کے باعث عوام اس کے فوائد سے محروم ہیں اور ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔جیلوں کی ناگفتہ بہ صورتحال پر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے تحریک التواء میں کہاکہ حکومت کے لئے جیلوں کی صورتحال خاصی قابل توجہ ہے۔کچھ عرصہ قبل یہ خبر نظر سے گزری کہ لاہور کی ایک جیل کے دورے پر وزیر جیل خانہ جات پنجاب سے جیل عملے نے رشوت بٹور لی۔صورتحال یہ ہے کہ جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی،جیل عملے کا رویہ بالخصوص رشوت ستانی اور ظلم وتشدد قیدیوںکے ساتھ ظلم وتشدد اور انسانی حقوق کی پامالی اپنے عروج پر نظر آتی ہے۔قیدیوںکی بے بسی و بے چارگی اپنی جگہ مگر ان کے عزیز و اقارب کی پریشانی و خواری اپنی جگہ ہوتی ہے۔ضرورت ہے کہ جیلوں کی اصلاح احوال کے لئے ایسے نظام کو وضع کیا جائے جس سے عملے کی بھی اصلاح ہو اور قیدیوں کی بھی اور اس طرح قیدی مستقبل میں جرائم سے پاک ہوکر معاشرے کے لئے مفید بن سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منور حسن نے کراچی میں دھماکے اور فائرنگ میں 11 معصوم بچے لقمہ اجل بنے کی شدید مذمت کی
لاہور(جی پی آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بولان میں مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنے اور کراچی میں دھماکے اور فائرنگ جس کے نتیجے میں 11 معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو پکڑ کر عدالت کے کٹہرے میں لانے اور انہیں قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔سید منورحسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں پاکستان دشمن بھائی کو بھائی سے لڑانے ،لسانی و صوبائی تعصبات ابھارنے اور بلوچستان میں پاکستان کے خلاف نفرتوں کے بیج بونے کی سازشیں کررہے ہیں ۔پاکستان کے سیکیورٹی ادارے پاکستان کے ان دشمنوں کو اچھی طرح جانتے پہچانتے ہیں مگر بھارتی اور امریکی تخریب کاروں پر ہاتھ ڈالنے سے نہ جانے کیوں گریز کیا جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو جان و مال کا تحفظ دینے میں بری طرح بے بس ہوچکے ہیں۔سید منورحسن نے کہا کہ حکومت فوری طور پر سرحدوں کی نگرانی کا فول پروف انتظام کرے تاکہ افغانستان کی طرف سے آنیوالے بھارتی و امریکی تخریب کار وں کا راستہ روکا جاسکے ،سید منورحسن نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوںکی جلد صحت یابی کی دعا کی اور غم زدہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان سندھ اور پنجاب کے کئی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں:لیاقت بلوچ
لاہور(جی پی آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ضلع راجن پور کی تحصیل جامپور میں حالیہ بارشوں سے متاثرہ ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے ایک ہزارخاندانوں میں الخدمت فائونڈیشن پنجاب کے تعاون سے راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی راجن پور ڈاکٹر عبدالشکور مجاہد ، الخدمت فائونڈیشن پنجاب کے صدر رائو محمد ظفر اور جماعت اسلامی و الخدمت فائونڈیشن کے رضا کار بھی موجود تھے ۔ لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان سندھ اور پنجاب کے کئی اضلاع بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ہزاروں افراد بے گھر اور کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں ۔ ریلیف کے جو اقدام حکومت کے کرنے کے ہیں وہ فلاحی تنظیمیں سرانجام دے رہی ہیں جبکہ حکومتی و سرکاری مشینری متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں کے بجائے خوشنما بیان بازی کے تیر چلا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور الخدمت فائونڈیشن کے رضا کار سیلاب متاثرین کے لیے سحر و افطار کا بھی اہتمام کر رہے ہیں ۔ بچوں کو دودھ مہیا کیا جاتاہے اور میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ مصیبت اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم سیلاب متاثرین کی ان کے گھروں کو بخیر و عافیت واپسی تک ریلیف سرگرمیاںجاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران ، وزراء ، بیورو کریسی اپنے محلوں اور ٹھنڈے دفاتر سے نکل کر عوام کی داد رسی کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب آنے والے چودہ مسافروں کا قتل حکمرانوں کے لیے تازیانہ عبرت ہے :ڈاکٹرفرد احمد پراچہ
لاہور(جی پی آئی)ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمدپراچہ نے کہاہے کہ مرکزی و صوبائی حکومتوں نے عید کے موقع پر آبائی گھروں کو جانے والے مسافروں کو دہشتگردوں ، ڈاکوئوں اور عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنے والے ٹرانسپورٹروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے ۔ پنجاب آنے والے چودہ مسافروں کا قتل حکمرانوں کے لیے تازیانہ عبرت ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکمران سیکورٹی کے جھوٹے دعوے کرنا ترک کریں تاکہ عوام ان کے بھروسے پر نہ رہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور سے باہر جانے والے مسافروں سے دوگنا کرائے وصول کیے جارہے ہیں، عوام دگنے تگنے کرائے ادا کرنے کے باوجود اپنے بچوں سمیت جگہ جگہ دھکے کھا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومتیں سیکورٹی کے ساتھ مہنگے کرایوں سے عوام کو محفوظ رکھنے کے انتظامات بھی کریں۔