دہشت گردی کے خطرہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر سیکورٹی اداروں کی سخت چیکنگ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں عید کی آمد سے قبل ٹرینوں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کراچی کینٹ اسٹیشن پر رینجرز، پولیس اورحساس ادارے کے اہلکار تعینات کیا گیا ہے،جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ٹرینوں کی سرچنگ بھی کی گئی ہے۔ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی جانب سے عید سے قبل ریل گاڑیوں کو بھتے کی ادائیگی نہ کرنے پر دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے باعث کراچی کینٹ اسٹیشن پر رینجرز، حساس اداروں کے اہلکاروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی نفری کو تعینات کر دیا گیا۔

دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس، اور کراچی سے پشاور جانے والی عوامی ایکسپریس کو روانگی سے قبل واشنگ لا ئن پر رینجرز کی جانب سے سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیک کیا گیا، اس موقع پر بم دسپوزل اسکواڈ اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے ریل گاڑیوں کو چیک کر نے کے بعد کلیئر قرار دیکر روانگی کی اجازت دی،جبکہ رینجرز کے نقاب پوش اہلکاروں کی جانب سے کینٹ اسٹیشن کی پارکنگ ایریا، پلیٹ فارم کی بھی چیکنگ کی گئی۔