کراچی (جیوڈیسک) عید منانے کیلیے پردیسیوں کی گھروں کو واپسی سے ٹرانسپورٹرز کی چاندی ہو گئی ہے ہر ایک کی کوشش ہے کہ عید گھر پہنچ کر اپنوں کے ساتھ منائے گھر پہنچنے کی اس تگ و دو میں عوام ہر ممکن ذریعہ تلاش کررہے ہیں۔
ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں پر لوگوں کا رش لگ گیا ہے، اسی صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹرانسپورٹر لوگوں سے منہ مانگے کرائے مانگ رہے ہیں اور عوام کے پاس جبری عیدی دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔