امریکی صدر بارک اوبامہ نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات منسوخ کردی

Barack Obama, Putin

Barack Obama, Putin

امریکہ خفیہ راز افشاں کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن کو سیاسی پناہ دینے پر روس سے خفا ہے۔ وائٹ ہاوس سے جاری اعلامیئے کے مطابق امریکی صدر آئندہ ماہ روس میں جی ٹوئینٹی اجلاس میں شرکت کرینگے لیکن وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ہونے والی طے شدہ ون آن ون ملاقات میں شرکت نہیں کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطبق اوبامہ اور پیوٹن کی ملاقات میں امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کو روس میں سیاسی پناہ ملنے کے معاملات پر گفتگو متوقع تھی۔