صدر زرداری نے عید پر قیدیوں کی سزائوں میں رعایت کا اعلان کر دیا

President Zardari

President Zardari

صدر آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں رعایت کا اعلان کیا ہے عید پر دی گئی رعایات کے مطابق ایسے بزرگ قیدی جو اپنی سزا کا ایک تہائی عرصہ کاٹ چکے ہیں۔ انھیں رہا کر دیا جائے گا۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق عمر قید کاٹنے والوں کو نوے اور پینتالیس دن کی چھوٹ ملے گی۔ ایسی خواتین قیدی جن کے ساتھ ان کے بچے بھی جیل میں ہیں۔ ان کی سزا میں ایک سال کی رعایت دی گئی ہے۔ سزائوں میں رعایت کا اطلاق سزا کا دو تہائی عرصہ پورا کرنے والوں پر ہوگا۔ سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں رعایت نہیں دی جائے گی۔