مستونگ میں مسافر کوچ الٹنے سے ایک مسافر جاں بحق، پندرہ زخمی

Mastung

Mastung

مستونگ (جیوڈیسک) ضلع مستونگ میں مسافر کوچ الٹنے سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے، لیویزذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے میں کوئٹہ۔

کراچی قومی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔