لاہور: زیر تعمیر تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں رات گئے زیر تعمیر تین منزلہ رہائشی عمارت اچانک منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے سات افراد دب گئے جن میں سے تین کوگنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لاہور می مزنگ اڈا کے قریب زیر تعمیر عمارت کے منہدم ہونے کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ عینی شاہدین کے مطابق مزدور تین منزلہ عمارت کی تیسری منزل کا لینٹر مکمل کرنے کے بعد مشینری کھول کر سامان سمیٹ رہے تھے کہ اچانک لفٹر گرنے سے عمارت میں استعمال کیے جانے والے ناقص میٹریل کی وجہ سے عمارت منہدم ہو گئی۔

ریسکیو زرائع کے مطابق ملبے سے سات افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ جن میں سے چار کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی جبکہ تین زخمیوں کو گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔ رہائشی عمارت کے اچانک منہدم ہونے کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔