سبی سمیت بلوچستان کے سترہ اضلاع میں بجلی بحالی کام جاری

Sibi, Balochistan

Sibi, Balochistan

سبی سمیت بلوچستان کے سترہ اضلاع میں بجلی بحالی کام جاری ہے۔ پینتیس فیصد علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔ کیسکو ذرائع کے مطابق تین دن قبل مچھ کے قریب دھماکوں سے چار ٹاورز متاثر ہوئے تھے۔ جن کے باعث کوئٹہ سمیت متعدد اضلاع میں بجلی کی بحالی متاثر ہوئی تھی۔

کیسکو ذرائع کے مطابق مرمت کا کام جاری ہے جبکہ ایک سو بتیس کے وی کے دو سرکٹ بحال کردئیے گئے ہیں۔ جس سے پینتیس فیصد حصے کو بجلی بحال کردی گئی ہے۔ ذرائع کیمطابق ٹاورز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جلد ہی باقی حصوں کی بھی بجلی بحال کردی جائے گی۔