کوئٹہ: ایف سی کی کارروائی، 3 کلو دھماکا خیز مواد برامد، ملزم گرفتار

Quetta

Quetta

کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی تین کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف سی نے کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔

دھماکہ خیز مواد میں پمپ، نٹ بولٹس اور دیگر مواد شامل ہے۔ سیکورٹی فورسز نے موقع سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ جسے تفتیش کے لئے انڈسٹریل تھانے کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔