لاہور، نواں کوٹ میں 8 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں آٹھ سالہ بچی کو رشتے دار اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ڈھولنوال کے محمد خالد کی آٹھ سالہ بچی شام کے وقت گھر سے باہر گئی جہاں ظفر نامی نوجوان بہلا پھسلا کر ساتھ لے گیا۔

ویرانے میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کی چیخ و پکار پر محلے دار پہنچے تو ملزم فرار ہو گیا ،بچی کو طبی امداد کیلیے اسپتال لے جایا گیا ،،پولیس نے لواحقین کی درخواست پر ملزم ظفر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم متاثرہ بچی کا رشتہ دار ہے۔