ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی میڈیا نے پاکستان کے ساتھ سرکریک پر مذاکرات معطل ہونے کا دعوی کیا ہے، بے بنیاد پراپیگنڈے پر بھارتی وزیر خارجہ اپنے ذرائع پر برس پڑے، کہتے ہیں بات کا بتنگڑ نہ بنایا جائے۔ کنٹرول لائن پر کشیدگی کے بعد بھارتی ذرائع حسب روایت پاکستان دشمنی پر اتر آیا، ہر چینل بھانت، بھانت کی بولیاں بولنے لگا، ذرائع نے یہ شوشہ چھوڑا کہ حالیہ کشیدگی کے بعد سرکریک پر مذاکرات معطل کر دیئے گئے ہیں۔
اگست میں متوقع ان مذاکرات کی معطلی کے بارے میں پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے،ادھر بی جے پی کے رہنما یشونت سنہا نے بھی بیان دے ڈالا۔ اس وقت پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ بات چیت معطل کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔
مذاکرات پر پارلیمنٹ فیصلہ کرے گی تاہم بھارتی وزیر خارجہ نے اے کے انٹونی کے بیان بدلنیکے موقف کی تائید کی اور کہا کہ ان کے بیان کو وزیر اعظم منموہن سنگھ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔