ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہو گی : نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ
Posted on August 8, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
لالہ موسیٰ : ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔ضمنی انتخابات میں اسلام باد سمیت ملک بھر سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران ہی کامیاب ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار ضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ الیکشن کمیشن اورعدلیہ اس بار غیر جانبداری کا مظاہرہ کر تے ہوئے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کے موثر اقدامات کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ برادری ازم کی سیاست کرنے والوں کو عوامی مشکلات کا اندازہ نہیں ہے۔مگر اب عوام کو اندازہ ہو چکا ہے کہ ن لیگ کی حکومت عوام کی خیر خواہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ عمران خان نے اس قوم کو اپنی ذات سے بالا تر ہو کر اس ملک کی سلامتی و بقا کیلئے سوچنے کا شعور دیا ہے پاکستان تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔