کالعدم تنظیموں کی دھمکیاں، کراچی کینٹ اسٹیشن پر رینجرز تعینات

کراچی: کالعدم جماعتوں کی جانب سے عید پر پبلک سیکٹر میں چلنے والی ٹرینوں کے مالکان کی جانب سے بھتہ نہ دینے پر دی جانے والی دھمکیوں اور ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کراچی کینٹ اسٹیشن پر رینجرز، پولیس اورحساس ادارے کے اہلکار تعینات کیا گیا ہے،جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ٹرینوں کی سرچنگ بھی کی گئی ہے’ سراغ رساں کتوں کے ذریعے ٹرینوں کو چیکنگ کے بعد کلیئرنس دی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید کی آمد سے قبل ٹرینوں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کراچی کینٹ اسٹیشن پر رینجرز، پولیس اورحساس ادارے کے اہلکار تعینات کیا گیا ہے،جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ٹرینوں کی سرچنگ بھی کی گئی ہے۔ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی جانب سے عید سے قبل ریل گاڑیوں کو بھتے کی ادائیگی نہ کرنے پر دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی جس کے باعث کراچی کینٹ اسٹیشن پر رینجرز،حساس اداروں کے اہلکاروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی نفری کو تعینات کر دیا گیا۔

دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس، اور کراچی سے پشاور جانے والی عوامی ایکسپریس کو روانگی سے قبل واشنگ لا ئن پر رینجرزکی جانب سے سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیک کیا گیا، اس موقع پر بم دسپوزل اسکواڈ اورحساس ادارے کے اہلکاروں نے ریل گاڑیوں کو چیک کر نے کے بعد کلیئر قرار دیکرروانگی کی اجازت دی،جبکہ رینجرز کے نقاب پوش اہلکاروں کی جانب سے کینٹ اسٹیشن کی پارکنگ ایریا، پلیٹ فارم کی بھی چیکنگ کی گئی۔