پاکستانی عوام نے میاں نواز شریف کو منتخب کر کے پوری دنیا میں ملکی اعتماد بحال کیا، رضوان اسلم بٹ

گوجرانوالہ : پاکستانی عوام نے میاں نواز شریف کو منتخب کر کے پوری دنیا میں ملکی اعتماد بحال کیا لوڈشیڈنگ اور کرپشن دو بڑے چیلنج ہیں جن کو بخوبی پورا کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار پی پی 91 ، عوامی خادم رضوان اسلم بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے عذاب نے ملکی معیشت مفلوج کرکے رکھ دی ہے جس پر میاں نواز شریف سوچ سمجھ کر قدم اٹھا رہے ہیں تاکہ جلد از جلد پاکستان سے اس عذاب کو ختم کیا جاسکے ۔رضوان اسلم بٹ نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت اپنی صحیح ڈگر پر چل پڑی ہے اور اسکا سہرا وزیراعظم میاں نواز شریف اور اُن کی ہونہار ٹیم کے سر جاتا ہے۔

جو اپنی شبانہ روز محنت سے پاکستان کی معیشت، وقار بڑھانے میں مصروفِ عمل ہیں۔ رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ سابقہ حکومت کے دور میں لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا تھا، رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کا نہ ہونا معمول بن چکا تھا۔

لیکن خدا خوف رکھنے والے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے آتے ہی خصوصاً رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر خصوصی توجہ دے کر قدرے بہتر کردیا ہے اور انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان لوڈشیڈنگ سے پاک ہو جائیگا۔