انڈسٹریل سیکٹر کیلئے بجلی کے نرخوں میں اضافہ سے اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 5 ہزار فی ٹن اضافہ ہو جائے گا

کراچی  حکومت کی جانب سے انڈسٹریل سیکٹر کے لیے بجلی کے نرخ بڑھانے سے ملک میں اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 5 ہزار فی ٹن اضافہ ہو جائے گا۔

پاکستان اسٹیل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے اسٹیل سیکٹر کے لیے بجلی کے نرخ میں تقریباً 5.40روپے فی یونٹ اضافہ کیا ہے جس سے اسٹیل بلٹس کی تیاری میں 4320روپے اضافی لاگت آئیگی۔ ترجمان نے بتایا کے اسٹیل بلٹس کے علاوہ وائر راڈز، گرائیڈر، اینگلز، ٹی آئرن اور سیکشنز کی قیمت تقریباً 5022 روپے فی ٹن کے حساب سے بڑھ جائے گی۔