مظفر گڑھ (جیوڈیسک) مظفر گڑھ میں بجلی کے خراب ٹرانسفارمر میں اچانک کرنٹ آجانے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ بستی کے مکینوں کی جانب سے میپکو آفس کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا گیا۔ مظفرگڑھ کے علاقہ شاہ جمال کی نواحی بستی کانجو میں خراب ٹرانسفارمر میں آنے والا کرنٹ کئی گھروں اور دیواروں میں پھیل گیا۔
کرنٹ لگنے سے ساجد حسین کانجو جاں بحق ہو گیا۔ بستی کے مکینوں نے میپکو سب ڈویژن شاہ جمال کے سامنے لاش رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا اور ایس ڈی او کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔