بھلوال (جیوڈیسک) بہلوال میں کوئٹہ بم دھماکہ میں شہید ہونیوالے حوالدار غلام حسین کو سسکیوں اور آہوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ گاوں چک سیداں والا کے رہائشی غلام حسین اور اس کے تین بھائی کوئٹہ پولیس میں ملازم تھے۔ تین روز پہلے کوئٹہ میں نماز جنازہ کے موقع پر ہونے والے خودکش بم دھماکے میں غلام حسین حوالدار شہید ہو گئے۔
جبکہ ان کا بھائی احمد زخمی ہو گیا، غلام حسین کا جسد خاکی پہنچا تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں ڈی پی او سرگودہا ڈاکٹر حیدر اشرف،ڈی سی او سرگودہا طارق محمود نے شرکت کی، مرحوم نے سوگواروں میں ایک بیوہ ،دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔