کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں عید الفطر کے موقع پر بھی قتل و غارتگری کا سلسلہ جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں سے چار افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ شہر قائد میں عید کے موقع پر بھی دہشت گردی جاری ہے، کراچی کے علاقے کھارادر میں نجی ہسپتال کے قریب سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین کو فائرنگ اور تشدد کر کے ہلاک کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں دو مردوں کی لاشیں بوری میں بند کر کے پھینکیں گئیں تھیں۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب اٹھارہ سالہ نوجوان قاسم کی لاش ملی ہے،مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔