کراچی سنٹرل جیل پر حملے کا خدشہ، سڑکیں ٹریفک کیلئے بند

Karachi Central Jail

Karachi Central Jail

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سنٹرل جیل پر حملے کے خطرے کے پیش نظر اطراف کی شاہراہوں کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ بلند عمارتوں پر سنائپر تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ خفیہ اداروں نے سنٹرل جیل کراچی پر ممکنہ دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع دی ہے جس کے بعد جیل کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

جیل چورنگی برج سے پی آئی بی اور کشمیر روڈ سے برج کی طرف آنے والی شاہراہیں بند ہیں۔ پی آئی بی سے آنے والی ٹریفک کو جمشید روڈ اور سروس روڈ سے نیو ایم اے جناح روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ جیل کے چاروں طرف رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔