سنی لیونی اور نصیرالدین شاہ ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گی

Naseeruddin Shah

Naseeruddin Shah

ممبئی (جیوڈیسک) سنی لیونی بالی وڈ میں پہلی بار نصیرالدین شاہ جیسے سینیئر ادا کار کے ساتھ نظر آئیں گی۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی نژاد کنیڈین اداکارہ سنی لیونی بالی وڈ کی اپنی آنے والی فلم جیک پاٹ کی شوٹنگ کے لئے گوا میں ہیں جس میں ان کے ساتھ نصیرالدین شاہ اداکار ہیں۔

اس فلم میں سنی لیونی کے ساتھ اداکار سچن جوشی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ گزشتہ چار دنوں سے سنی اور نصیرالدین شاہ گوا کے سہانے موسم میں شوٹنگ کا مزہ لے رہے ہیں۔ سنی لیونی نے بالی وڈ میں اپنے فلمی کرئیر کا آغاز مہیش بھٹ کی فلم جسم 2” سے کیا تھا۔ اس کے بعد سنجے گپتا کی شوٹ اٹ ایٹ وڈالا میں وہ نظر آئیں تھیں۔

سنی لیونی کا کہنا ہے کہ وہ جیک پاٹ کی شوٹنگ کے حوالے سے گھبرائی ہوئی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس بار پردے پر ان کے سامنے نصیرالدین شاہ ہوں گے۔ سنی لیونی کہتی ہیں کہ نصیرالدین شاہ بہت سینیئر اور تجربہ کار اداکار ہیں اس لئے میں تھوڑی نروس ہوں۔ میں ان جیسی اچھی اداکاری کیسے کر پاں گی۔

لیکن نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ سنی لیونی بہت محنتی اور ذہین اداکارہ ہیں۔ مجھے نئے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے اور ویسے بھی اداکار تو اداکار ہوتا ہے۔ فلم ”جیک پاٹ” کی کہانی گوا کے ایک جوا خانے پر مبنی ہے اور نصیرالدین اس جوا خانے کے مالک کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ سنی لیونی ان کی سیکریٹری کے کردار میں نظر آئیں گی۔