چنائی ایکسپریس باکس آفس پر چھا گئی

Chennai Express

Chennai Express

ممبئی (جیوڈیسک) شاہ رخ خان نے سلمان خان کو مات دے دی، بالی وڈ کنگ کی فلم چنائی ایکسپریس نے پہلے دن کی کمائی میں دبنگ خان کی فلم ایک تھا ٹائیگر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی شاہ رخ کی فلم چنائی ایکسپریس نے باکس آفس پر شاندار کامیابی پائی ہے۔

فلم نے ریلیز کے پہلے دن تینتیس کروڑ بارہ لاکھ روپے کمائے سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم “ایک تھا ٹائیگر نے ریلیز کے پہلے دن اکتیس کروڑ پچیس لاکھ کا بزنس کیا تھا۔ چنائی ایکسپریس میں شاہ رخ کے مقابل دیپکا پڈکون ہیروئن کا کردار کر رہی ہیں۔