سونے کے نرخ ساڑھے 400 روپے فی تولہ بڑھ گئے

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) ایک دن کی کمی کے بعد سونے کے نرخ ساڑھے روپے فی تولہ بڑھ گئے۔ قیمت پھر باون ہزار روپے تولہ سے زائد ہو گئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت باون ہزار ایک سو روپے تولہ پر پہنچ گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت تین سو چھیاسی روپے اضافے سے چوالیس ہزار چھ سو ستاون روپے ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت چودہ ڈالر اضافے سے بارہ سو بانوے ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔