دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عوام شریک ہو گی، وزیراعلی بلوچستان

Abdul Malik Baloch

Abdul Malik Baloch

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان حکومت نے پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے ورثا کو تا حیات پوری تنخواہ دینے اور بچوں کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام کی شرکت ہوگی۔

وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالماک بلوچ نے سانحہ پولیس لائن کے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کے لئے آئی جی پولیس بلوچستان کے دفتر پہنچے اس موقع وزیر اعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ کا کا کہنا تھا دہشتگردی کی کارروائیوں سے ڈر کر بھاگنے والے نہیں ہیں، پولیس لائن شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ شہدا کے بچوں تعلیمی اخراجات اور کفالت حکومت برداشت کرے گی۔ وفاقی وزیر سرحدی امور جنرل ریٹائرڈعبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

طالبان کی سرگرمیاں فاٹا سے باہر نکل کر بلوچستان تک پہنچ گی ہیں۔ آئی جی مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ پولیس لائنز دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کو تنخواہ باقاعدگی سے ملتی رہے گی۔ اس موقع شہدا کے لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر چہ ان کے پیارے جسمانی طور پر ان جدا ہو گئے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ مین ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے اس جنگ مین پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔