کراچی : فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ بلدیہ ٹان میں چائے کے ہوٹل کے نزدیک ذاتی دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ گارڈن کے علاقے میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

قصبہ موڑ کے نزدیک فائرنگ سیایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ اورنگی ٹان میں فائرنگ سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ پنجاب چورنگی کے نزدیک فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔