دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اٹھارہ ممالک میں بند کئے جانے والے امریکی سفارتخانے آج کھول دیئے جائیں گے، یمن میں سفارتخانہ اور لاہور کا قونصلیٹ ابھی نہیں کھولا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ القاعدہ کی طرف سے حملوں کے پیش نظر یمن میں سفارتخانہ بدستور بند رہے گا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ لاہور میں امریکی قونصلیٹ بھی نہیں کھولا جا رہا۔ امریکا نے دو اگست کو انیس ممالک میں اپنے سفارت خانے بند کر دیئے تھے جبکہ یمن سے اپنے سفارتکاروں کو نکال لیا تھا۔ دوسری جانب امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے روک دیا ہے۔