محبت کیلئے وقت نہیں، افواہوں سے پریشان ہو جاتی ہوں، نرگس فخری

Nargis fakhri

Nargis fakhri

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم نگری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے ان کے پاس محبت کے لیے وقت نہیں، افواہوں سے پریشان ہو جاتی ہیں۔ راک اسٹار سے سلور اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی نرگس فخری 2 سال کے وقفے کے بعد اب مدراس کیفے میں نظر آئیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے کام میں بہت مصروف اور خوش ہیں۔

نرگس کا کہنا ہے کہ اپنے بارے میں افواہوں سے پریشان ہو جاتی ہیں، لوگ رائی کا پہاڑ بنا دیتے ہیں۔ نرگس فخری کہتی ہیں کہ دوست بہت ہیں لیکن شادی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا۔ نرگس کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلموں میں پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو اور مدراس کیفے شامل ہیں۔