ممتاز عالم دین حضرت مولانا مدثر توحیدی نے جامع مسجد گلشن توحید ملکہ تکمیل قرآن کے موقع پر اجتماع

ملکہ : ممتاز عالم دین حضرت مولانا مدثر توحیدی نے جامع مسجد گلشن توحید ملکہ تکمیل قرآن کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کی زندگی کے اندر تین طرح کی منازل نہایت ہی اہمیت کی حامل ہیںان میں سے پہلی منزل اس دنیا میں رہنے والی منزل ہے دوسری منزل اس دنیا سے چلے جانے کے بعد قبر کی منزل ہے اور تیسری منزل میدان حشر سے لے کر ہمیشہ رہنے والی زندگی ہے۔ ہر شخص کی کوشش ہے کہ مجھے ان تین منازل سے عزت شان اور مرتبہ ملے۔ انسان آخرت کے اندر کوئی چیز عزت عطا کر سکتی ہے وہ اللہ تعالی کی لاریب کتاب قرآن مجید ہے۔

اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا، بے شک قرآن عزت و الی کتاب ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ قرآن بھی خود عزت والا ہے جس ذات نے اس کو اُتارا وہ ذات بھی ساری عزتوں کی ما لک ہے جس ہستی پر یہ قرآن اُتارا گیا ہے وہ ہستی بھی عز ت والی ہے۔ جس انسان کا تعلق اس کتاب سے بن گیا یہ کتاب اس کو زندگی کے اندر بھی عزت عطا کرے گی مرنے کے بعد قبر کے اندر بھی عزت عطا کرے گی۔ اُنہوں کے کہا آج بھی ہم قرآن پاک پر مکمل ایمان لا کر قانون برحق کو نافذ کر دیں تو پاکستان کو دنیا میں سربلندی حاصل ہو گی۔ تقریب کے آخر میں دعا خطیب جامع مسجد گلشن توحید حضرت مولانا محمد اسجد توحیدی نے کروائی۔