عیدالفطر کے پرُمسرت موقع پر عوام کشمیر اور برما کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ عقیل خان
Posted on August 11, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : عید الفطر پراہل وطن مقبوضہ کشمیر اور برما میں مسلمانوں کے قتل عام کو یاد رکھیں۔ملک میں سیلاب زدگان کی امداد کرکے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے اور عالم اسلام کیلیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدرعقیل نے نے اہل وطن کو عید کی مبارکباد دیتے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلمان نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ دیگر ممالک میں پریشانیوں میں گھرا ہوا ہے۔
عیدالفطر اللہ کی طرف سے ہمارے لیے ایک انعام ہے اور اس پرُ مسرت موقع پر ہم اپنے عزیز واقارب کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نہتے کشمیری مسلمانوں اور برما میں مسلمان کی شہادت کو بھی یاد رکھیںاور ان کے لیے دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ کفار مسلمانوں کے خلاف ساز شیں کررہے ہیں۔امت کے اتحاد کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔
پاکستان کے عوام مصر،کشمیر اور بنگلہ دیش کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے عید پر خصوصی دعائیں مانگیں اور ملک میں سیلاب زدگان کی مالی امداد کرکے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں۔ دنیا کا منافقانہ رویہ عالم اسلام کے خلاف نفرت اور کدورت کی عکاسی کرتا ہے۔
عقیل خان نے مزیدکہاکہ حکومت پاکستان بھارت کی غیر ذمہ درانہ حرکات کا منہ توڑ جواب دے اور عوام کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائے۔کالمسٹ کونسل اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔