اللہ پاک اس عید سعید کو امن و اخوت کے فروغ اور مسائل و بحرانوں سے نجات کا آغاز بنائے
Posted on August 11, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : اللہ ربا لعزت اس عیدالفطر کو اہل ایمان و پاکستان کیلئے حقیقی معنوں میں عید سعید بناتے ہوئے محبت، اخوت و یگانگت کے فروغ اور بد امنی، دہشتگردی، نفرتوں و تعصبات کے خاتمے کا ذریعہ بنادے اور ماہ رمضان کی عبادتوںو ریاضتوں کے صدقہ میں اپنے حبیب پاک محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل پاک پرودگار اللہ رب العزت پاکستان اور اس کے تمام عوام کو اپنی پناہ و حفاظت میں لیکر ہر قسم کے آفات و بلاؤں، حادثات و بدامنی اور بحرانوں و معاشی بدحالی سے انہیں محفوظ فرمائے۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن (این جی پی ایف ) کے چیئرمین عمران چنگیزی نے عالم اسلام، پاکستانی عوام، پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، عہدیداران اور کارکنوں کے ساتھ صدر پاکستان، وزیراعظم اراکین قومی، وصوبائی اسمبلی سینیٹ، مسلح افواج کے سربراہان و محافظان ملت اور چیف جسٹس و تمام منصفین و وکلاء سمیت ہر شعبہ زندگی کے افراد کو عیدا لفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر دہشتگردی کے خطرات و خدشات کے پیش نظر فول سیکورٹی کے انتظامات کے ذریعے کسی بھی ممکنہ سانحہ سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔