بلوچستان میں 13 پنجابیوں کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی دل خراش سانحہ ہے : افتخار وڑائچ کالروی

گجرات : مستر سانجھ پنجاب کے صدر افتخار وڑائچ کالروی نے متر سانجھ پنجاب کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں 13 پنجابیوں کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی دل خراش سانحہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، عید کی چھٹیوں پر پنجاب آنے کا ارادہ رکھنے والے ان پنجابیوں کا قتل پاکستان کے خلاف ایک گہری سازش ہے۔

بلوچستان میں پنجابیوں کے خون کو پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے، وہ لوگ جو پنجابیوں اور پنجاب کی عظمت کا نعرہ لگا کر مرکز اور پنجاب میں تخت پر براجمان ہیں، مظلوم اور نہتے پنجابیوں کی وحشت ناک ہلاکتوں کا سن کر بھی حکمرانوں کو ہوش نہیں آیا، اللہ کرے پنجابیوں پر مصیبت کی یہ گھڑیاں دوبارہ نہ آئیں آمین۔