پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں متنی کے علاقے میں پولیس نے ناکے پر نہ رکنے والی گاڑی پر فائر کھول دیا جس کے نتیجہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ ناکے پر نہیں رکا اورگاڑی کو ریورس کر کے دوسرے راستے سے فرار کی کوشش کی۔
جس پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔، پولیس نے مزید دعوی کیا ہے کہ ملزم نے گاڑی سے اتر کرپیدل فرارہونے کی کوشش کی جس کے دوران وہ مارا گیا۔لاش ایل آر ایچ منتقل کر دی گئی ہے۔