فیصل آباد میں پابندی کے باوجود ون ویلنگ، نوجوان ہلاک

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں عید کے موقع پر ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے باعث مختلف حادثات میں ایک نوجوان جان بحق جبکہ تیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ فیصل آباد میں پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویلنگ پر پابندی کے باوجود نواجوں موٹر سائیکل سے ون ویلنگ اور ریس لگاتے رہے۔

اس دوران تیس سے زائد نوجوان حادثات میں زخمی ہو ئے جنہیں سول اور الائیڈ ااسپتال منتقل کر دیا گیا سمن آباد کا ایک نوجوان دم توڑ گیا جبکہ باقی زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔