حافظ آباد : پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی اور داماد کو قتل کر دیا

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی اور داماد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق نواحی گاوں کوٹ سرور کے عشرت بلال نے 4 ماہ قبل نازیہ سے پسند کی شادی کی تھی۔

شادی سے لڑکی کا باپ احمد علی ناخوش تھا، ملزم نے عید پر صلح کے بہانے دونوں کو گاوں بلایا اور فائرنگ کر کے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔