لاہور (جیوڈیسک) پیپکو کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ملک بھر کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں عید کی چھٹیوں میں بھی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری رہا۔ پیپکو حکام نے دعوی کیا تھا کہ دکانیں، دفاتر اور فیکٹریاں بند کر نے سے شارٹ فال ختم ہو جائے گا، لہذا عید کے تین روز ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔
تاہم پیپکو کے دعوے غلط نکلے، پنجاب کے تمام چھوٹے شہروں اور دیہات میں لوگوں کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند رہی۔ ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈیزل پر چلنے والے پاور ہاوسز بند رکھے جس سے پیداوار انتہائی کم ہے۔