جعفرآباد (جیوڈیسک) جعفرآباد اور نصیر آباد میں سیلابی پانی کی سطح مزید کم ہو گئی، سیلابی پانی بارہ سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ذرائع کے مطابق جعفرآباد اور نصیر آباد کے مختلف علاقوں میں سیلابی پانی کی سطح 10 فٹ سے کم ہو کر 8 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
جعفرآباد کے علاقے گوٹھ اللہ داد میں بارہ سالہ بچہ شاہ مراد ڈوب کر ہلاک ہو گیا جس کی لاش پانی سے نکال لی گئی سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے اورکھلے میدانوں میں پناہ لی ہوئی ہے جن کے پاس خورا ک،ادوایات اور پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔