کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آج شب فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک جبکہ 3زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلدیہ ٹاون میں ہوٹل پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کرگیا۔ تاہم ایک شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔
لسبیلہ میں دو گروہوں میں ذاتی رنجش کی بنا پر تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ جس کے بعد علاقے کی صورت حال کشیدہ ہے۔ ادھر اورنگی ٹاون کے علاقے قصبہ کالونی میں موٹر سائیکل سوار فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ گارڈن سگنل پر بھی ایک خاتون نامعلوم گولیوں کا نشانہ بن گئی۔