بغداد : 12 کار بم دھماکوں میں 80 افراد ہلاک،150 زخمی

Baghdad

Baghdad

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں 12 کار بم دھماکوں میں 80 افراد ہلاک اور 150 افراد زخمی ہوگئے۔ بغدادمیں ہونے والے کار بم دھماکوں میں مارکیٹوں اور پارکوں کو نشانہ بنایا گیا۔ عیدکی چھٹیوں پر تفریحی مقامات پررش کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ ماہ عراق میں بم دھماکوں کا نشانہ بننے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔ جو 2008 سے اب تک ایک ماہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔