ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے بھائی کی گاڑی کی زد میں آکر دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ نواحی بستی قائم والا کے عرفان اور مجی عید کی خریداری کے لئے ڈیرہ شہر آرہے تھے۔
کہ تیز رفتار گاڑی نیانہیں ٹکر مار دی جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کا مقدمہ تھانہ گدائی میں درج کرا دیا گیا ہے۔ ورثا کے مطابق یہ گاڑی ن لیگ کے ایم پی اے محمود قادر کے بھائی منظور قادر لغاری چلارہے تھے۔