یشز سیریز، آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی

Australia

Australia

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے 238 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔ چیسٹر لی سٹریٹ چیسٹر لی سٹریٹ ڈرہم میں میزبان انگلش ٹیم نے 9 وکٹ کے نقصان پر 238 رنز کے ساتھ دوسرے دن کا کھیل شروع کیا لیکن جیمز اینڈرسن کے آٹ ہونے کے بعد ٹیم ٹوٹل میں کچھ اضافہ نہ کر سکی۔

الیسٹر کک 51 اور جوناتھن ٹروٹ 49 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 4، ریان ہیرث اور جیکسن برڈ نے 2 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مہمان کینگروز بھی پہلی اننگز میں سنبھل نہ پائے۔ 49 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین پہنچ چکے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر تین، پاکستانی نژاد عثمان خواجہ صفر جبکہ کپتان مائیکل کلارک چھ رنز پر آٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے تینوں کھلاڑی سٹیورٹ بروڈ نے آٹ کیے۔