متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے راولپنڈی میں طوفانی بارش اور نالا لئی میں طغیانی کے باعث شہریوں ،تاجروں اور دکانداروں کو درپیش مسائل اور مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طوفانی بارش اورنالا لئی میں طغیانی کے سبب پانی دکانوں اورگھروں میں داخل ہوچکا ہے اور اس صورتحال میں نکاسی آب اور امدادی کارروائیوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے طغیانی اورطوفانی بارش کے سبب شہریوں کے نقصانات پران سے دلی ہمدردی کااظہار بھی کیا۔ الطا ف حسین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی سے بارش کے پانی کی نکاسی کے کام پر فی الفور توجہ دی جائے اور شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔