امریکی محکمہ خا رجہ نے کہا ہے کہ لاہور میں امریکی قونصل خانہ بدستور بند رہے گا جبکہ یمن کے علاوہ دیگر تمام ملکوں میں بند کیے گئے سفارت خانے اتوار سے کھول دیے جائیں گ
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کے مطابق لاہور میں امریکی قونصل خانہ سیکورٹی خدشات کے باعث بدستور بند رہے گا اور اسے کھولنے کا فیصلہ صورت حال کی مانیٹرنگ کے بعد کیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خطرے کے باعث بند کیے گئے سفارت خانے اتوار سے دوبارہ کام شروع کردیں گے تاہم یمن میں القاعدہ کی جانب سے حملے کے خطرات کے باعث صنعا میں سفارت خانہ ابھی نہیں کھولا جائے گا۔
گزشتہ جمعہ کو امریکہ نے اپنے انیس سفارت خانوں کو بند کرتے وقت کہا تھا کہ القاعدہ اور اس کے حامی نیٹ ورکس کی جانب سے خاص طور پر مشرقِ وسطی میں واقع اس کے سفارت خانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ یہ خطرہ القاعدہ کے رہنماں کے درمیان ہونے والی گفتگو پکڑے جانے کے بعد ظاہر کیا گیا تھا۔ جس میں سفارت خانے کو نشانہ بنانے کا ذکر تھا۔ انیس میں سے اٹھارہ امریکی سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔