خیبر پختون خوا پولیس کی مختلف کارروائیاں، دو سو سے زائد اشتہاری ملزمان گرفتار

KP

KP

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا پولیس نے عید کے دو دنوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں بھاری اسلحہ قبضے میں لے کر 2 سو سے زیادہ اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پشاور پولیس کے ترجمان نے ذرائع کو بتایا کہ پشاور سمیت صوبے بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 53 کلاکوف، 40 رائفلیں اور 19 کلاشن کوف برآمد کر لی گئیں۔

ملزموں سے 48 شارٹ گن، 4 ہینڈ گرینیڈ اور 364 پستول بھی برآمد کئے گئے۔ اسی طرح مختلف کارروائیوں کے دوران 22 ہزار سے زیادہ کریکر بھی قبضے میں لے لئے گئے۔اور دو سو سے زیادہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔