فیصل آباد، پکنک کیلئے جانے والا خاندان حادثے کا شکار، 13 افراد زخمی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں عید کے تیسرے روز پکنک منانے کے لئے جانے والا خاندان حادثے کا شکار ہو گیا، چھ بچوں اور تین خواتین سمیت13افراد زخمی ہو گئے۔ کینال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دو رکشوں اور ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس سے دونوں رکشہ سڑک کیساتھ کھائی نما گہرائی میں جا گرے۔

حادثہ کی وجہ سے 13 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 نے سول ہسپتال منتقل کیا۔ تمام زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا گیا اور سب لوگ عید کے تیسرے روز گٹ والا پارک میں پکنک منانے جا رہے تھے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔