تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کے موقع پر پنجاب میں پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینا ت کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا۔

کہ ضمنی انتخابات کے موقع پر پولنگ سٹیشنز کے گرد فوج تعینات کی جائے کیونکہ پنجاب میں وسیع پیمانے پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے مداخلت کی جا رہی ہے۔اجلاس میں یہ مطالبہ بھی کیا گیا الیکشن کمیشن الیکشن رولز کی خلاف ورزیوں کا بھی نوٹس لے اور اس کے ساتھ انتخابات میں سرکاری مشینری کو روکنے کا بھی بندوبست کیا جائے۔

عمران خان کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں عید کے موقع پر کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکے کی مذمت اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی تحریک انصاف کے مشاورتی اجلاس میں علیم خان، یاسمین راشد اور امیدواروں نے شرکت کی۔