امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے چودھری نثار کوئٹہ پہنچ گئے

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

کوئٹہ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں وہ امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی سیکریٹری داخلہ قمر زمان خصوصی طیارے سے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

وہ قیام کے دوران وزیر اعلی ہائوس میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرینگے جس میں انکے علاوہ وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، اراکین اسمبلی، آئی جی پولیس بلوچستان اور دیگر اداروں کے سیکٹر انچارج شرکت کرینگے ۔چوہدری نثار سی ایم ایچ میں زیر علاج پولیس لائن خودکش دھماکا اور اور جامعیہ فاروقیہ پر عید کے روز زخمی ہونے والوں کی عیادت کرینگے۔